کیا ماتوشری ایک مسجد ہے؟راج ٹھاکرے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2022
کیا ماتوشری ایک مسجد ہے؟راج ٹھاکرے
کیا ماتوشری ایک مسجد ہے؟راج ٹھاکرے

 

 

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے شیوسینا کو نشانہ بنایا ہے۔

رانا جوڑے کی حمایت کرتے ہوئے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ماتوشری (ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ) ایک مسجد ہے، جہاں لوگوں کو ہنومان چالیسہ پاٹھ سے پریشانی ہوتی ہے؟

کیا شیوسینا اب اصلی اور جعلی ہندوتوا کا فیصلہ کرے گی؟ ٹھاکرے نے یہ باتیں اپنے ایودھیا دورہ منسوخ ہونے کے بعد پونے میں ایک ریلی کے دوران کہیں۔

ایودھیا کے دورے پر جانے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور کچھ وقت میں کمر کا آپریشن ہونا ہے۔

ڈاکٹر نے لمبا سفر کرنے سے منع کر دیا۔ بہت سے صحافیوں کی طرف سے اس بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ایودھیا یاترا کچھ وقت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے کچھ لوگوں کو دکھ اور کچھ لوگوں کو خوشی ہوئی ہے۔

ریلی میں ٹھاکرے نے کہا کہ میں پی ایم مودی سے مطالبہ کرتا ہوں۔ ملک میں جلد سے جلد یونیفارم کوڈ سول کوڈ لایا جائے اور اس کے ساتھ پاپولیشن کنٹرول ایکٹ اور اورنگ آباد کا نام بدل کر سنبھاجی نگر کر دیا جائے۔