کیا کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان بن سکتے ہیں نائب صدر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-04-2022
کیا کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان بن سکتے ہیں نائب صدر
کیا کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان بن سکتے ہیں نائب صدر

 

 

 آواز دی وائس/ ترواننت پورم

کیرالہ کے سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ گورنر عارف محمد خان کو نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔

سترسالہ  عارف محمد خان کو ستمبر 2019 میں گورنر بنایا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں وہ کثرت سے دہلی کے کئی دورے کر چکے ہیں۔ جس سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

تاہم کچھ عرصہ قبل جب میڈیا نے ان سے ان کے ممکنہ بڑے عہدے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایسی کسی بھی چیز سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

نیز ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ پڑوسی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سینئر رہنما ایچ راجہ خان ان کی جگہ لینے جارہے ہیں۔

 صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 25 جولائی2022 کو ختم ہو رہی ہے، جب کہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو 11 اگست2022 کو اپنی مدت پوری کریں گے۔