امن و بھائی چارے کے لیےتہواروں پر ایک دوسروں کو مدعو کیا جائے: اندریش کمار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-04-2022
امن و بھائی چارے کے لیےتہواروں پر ایک دوسروں کو مدعو کیا جائے: اندریش کمار
امن و بھائی چارے کے لیےتہواروں پر ایک دوسروں کو مدعو کیا جائے: اندریش کمار

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی 

آرایس ایس کےسینئررہنما اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمارنے جمعہ کو دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ہونے والی انہدامی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلڈوزر کا استعمال 'گنڈوں' اور مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں کے لیےکیا گیا۔

 خیال رہے کہ مسلم راشٹریہ منچ کے فکری ونگ 'ہندوستان فرسٹ ہندوستانی بیسٹ' کے قومی کنوینر بلال الرحمان اور مسلم راشٹریہ منچ مہیلا سیل کی قومی کنوینر شالنی علی کی طرف سے منعقدہ افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ پورے ملک میں عدم رواداری کا ماحول ہے۔

آر ایس ایس رہنما نے کہ اکہ ہم مذہب کے نام پر لڑنے اور اس قسم کے جرم کا ارتکاب کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ اندریش کمار نے کہا کہ ہندوستان واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب کو قبول کیا جاتا ہے اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ اس لیے مختلف مذاہب اور ذاتوں کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بھائی چارے، محبت اور امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ایک دوسرے کو اپنے تہواروں پر مدعو کریں۔

اس موقع پر اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن (این سی ایم ای آئی) کے چیئرمین جسٹس نریندر کمار جین، کمیٹی کے ارکان سردار جسپال سنگھ اور شاہد اختر، جامع مسجد یونائیٹڈ فورم کے صدر یحییٰ بخاری، سینئر آئی پی ایس افسر اجے چودھری، سینئر آئی آر ایس آر سی مینا، این ڈی ایم سی کے ڈائریکٹرمکیش کمار،اشوکا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر وینکٹ کمار، منچ کے صدر محمد افضل، منچ کے قومی کنوینر ڈاکٹر ماجد تلی کوٹی اور گریش جوئل، میوات ترقیاتی بورڈ کے سابق چیئرمین خورشید رزاقا اور میڈیا انچارج شاہد سعید،دہلی ایم آر ایم سے محمد صابرین، عمران چودھری اور نشا جعفری، مظاہر خان اور اتر پردیش سے تشار کانت وغیرہ موجود تھے۔جس میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سنگھ لیڈراندریش کمار نے تشدد زدہ علاقہ جہانگیرپوری میں کنکریٹ اور عارضی ڈھانچے کو گرانے پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ غنڈوں اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں کے مذہب کی نشاندہی کرنے والے آئین مخالف، ملک دشمن اور سماج دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلڈوزر دراصل ان لوگوں پر چلایا گیا ہے جو غنڈے ہیں اور مجرمانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔

awazthevoice

افطار پارٹی سے اندریش کمار کا خطاب

مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بی جے پی پر الزام لگایا ہے بی جے پی اقتلیتی برادری کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس پر آر ایس ایس کی قومی ایگزیکٹو کے رکن اندریش کمار نے کہا کہ جو لوگ اپنے مذہب کی پہچان کرنے والے گنڈوں اور مجرموں کی بات کرتے ہیں۔ وہ سب ملک دشمن، آئین مخالف اور سماج دشمن ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مذہب کے نام پر "گنڈوں" کو تحفظ فراہم کرنے والے "سماجی مجرم" ہیں۔ اندریش کمار نے کہا کہ جہانگیرپوری اور ملک کے دیگر حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات کے لیے ہندوستان اور بیرون ملکوں میں کچھ سیاسی اور دیگر قوتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وہ ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ آر ایس ایس کے رہنما نے کہا کہ یہ اس لیے ہے کہ وہ ہندوستان میں اتحاد اور سالمیت، امن، ہم آہنگی، بھائی چارے، تعلیم اور ترقی کو دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، لوگ دوبارہ ایک دوسرے میں تقسیم ہو رہے ہیں، حالانکہ مذہب ایک دوسرے کے خلاف دشمنی نہیں سکھاتا۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام سیاست دانوں، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور دانشوروں کو آگے آنا چاہیے اور کسی بھی مذہب کے تہواروں پر حملے کی مذمت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ریاستی حکومتوں کو تمام مذاہب کے تہواروں کو پرامن طریقے سے منانے کے لیے مشاورت کرنی چاہئے۔غور طلب ہے کہ مسلم راشٹریہ منچ کا ہر کارکن ایک دن افطار کا بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کر رہا ہے اور اس کے بعد عید ملن تقریب کا پروگرام ہوگا۔

افطار اور عید ملن کے پروگراموں کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں، برادری کو جوڑنا ہے تاکہ اس مقدس مہینے میں محبت اور حب الوطنی کا پیغام ملک بھر کے لاکھوں لوگوں تک پہنچ سکے۔ مسلم راشٹریہ منچ کا مقصد معاشرے میں اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہے۔ اس میں ہرمختلف مذاہب اور طبقے کے لوگ حصہ لے رہے ہیں۔اسی کڑی میں مسلم راشٹریہ منچ نے جمعہ کو نظام الدین میں افطار پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔