غالب انسٹی ٹیوٹ: جشن غالب کا آج سے آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-03-2022
غالب انسٹی ٹیوٹ: جشن غالب کا آج سے آغاز
غالب انسٹی ٹیوٹ: جشن غالب کا آج سے آغاز

 

 

آواز دئ وائس، نئی دہلی

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی ہے کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آئندہ 11، 21 اور 31 مارچ کو بین الاقوامی غالب تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

گیارہ مارچ کو شام 5.30 بجے ایوان غالب میں بین الاقوامی سمینار بعنوان ’معاصر اردو ادب کے تخلیقی رویے‘ کا افتتاحی اجلاس کا منعقد ہوگا۔ اس سمینار میں دہلی کے سابق لفٹننٹ گورنر عزت مآب نجیب جنگ بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

سمینار کا کلیدی خطبہ اردو کے ممتاز نقاد و دانشور پروفیسر عتیق اللہ پیش کریں گے اور صدارت کے فرائض ہندی کے معروف دانشور پروفیسر وشوناتھ ترپاٹھی ادا کریں گے۔ اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کی نئی مطبوعات کی رونمائی اور نئی ویب سائٹ کاافتتاح بھی کیا جائے گا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد شام غزل میں عالمی شہرت یافتہ غزل سنگر محترمہ رادھیکا چوپڑا غزل پیش کریں گی۔ 21 اور31مارچ کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک سمینار میں مقالات پیش کیے جائیں گے جس میں ملک و بیرون ملک سے دانشور شرکت فرما کر اپنے مقالات پیش کریں گے۔

جب کہ 21 مارچ کو شام 4 بجے عالمی مشاعرے کا انعقاد ہوگا اور 31 مارچ کو شام 4 بجے ڈرامہ ’مشاعرہ رفتگاں‘ (تحریر و ہدایت ڈاکٹر سعید عالم) پیش کیا جائے گا۔

ایک طویل مدت کے بعد دہلی کی ثقافتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں لہٰذا کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔