محمد عاصم سمیت 3 ہندوستانی لڑکوں کو بین الاقوامی امن انعام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-11-2021
محمد عاصم سمیت 3 ہندوستانی لڑکوں کو بین الاقوامی امن انعام
محمد عاصم سمیت 3 ہندوستانی لڑکوں کو بین الاقوامی امن انعام

 

 

بنگلور: جنوبی افریقہ کےآرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے اس سال کے بین الاقوامی چلڈرن پیس  انعام کے لیے ہندوستان کے تین نوعمروں کو بھی منتخب کیا گیا ہے، جس کا اعلان کڈز رائٹس فاؤنڈیشن نے جمعرات کو کیا۔ ان میں سے ایک جسمانی طور پر معذور ہے جبکہ دو حقیقی بھائی ہیں۔

منتخب کیے گئے تین ہندوستانیوں میں سے ایک محمد عاصم ہیں۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والا یہ 15 سالہ جسمانی طور پر معذور نوجوان پوری دنیا کے معذور نوعمروں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ، کرسٹینا اڈین ایک 18 سالہ لڑکی ہے جو نیدرلینڈز میں ایتھوپیائی والدین کے ہاں پیدا ہوئی۔ اب برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اس فہرست میں دہلی کے 17 سالہ ویہان اور 14 سالہ نو اگروال نام کے دو بھائی بھی شامل ہیں، جو آلودگی کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ماہرین کے ایک پینل نے 39 ممالک کے 169 سے زیادہ نامزد امیدواروں میں سے تین فائنلسٹوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ فائنلسٹوں کا اعلان کرتے ہوئے، آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو، آئی سی پی پرائز کے سرپرست، نے کہا، "اس سال کے فائنلسٹ 13 سال کی بین الاقوامی چلڈرن پیس پرائز کی تاریخ میں کافی کم عمر ہیں۔

اس سال کے فائنلسٹ دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں کے لیے بہترین مثال ہیں۔ اپنے اقدار اور عزم کے ذریعے، وہ دکھاتے ہیں کہ بچے دنیا بھر میں دوسروں کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

" ہائبرڈ تقریب 13 نومبر کو دی ہیگ کے ہال آف نائٹس میں ہوگی۔ اسے براہ راست نشر کیا جائے گا تاکہ فاتح کا پیغام عالمی سامعین تک پہنچ سکے۔ہر سال انعام نوبل امن انعام یافتہ کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔

کیلاش ستیارتھی کو 2021، 2014 میں یہ ایوارڈ ملا۔ ایوارڈ پا نے والے کو 100,000 یورو کا فنڈ دیا جائے گا۔انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کا قیام 2005 میں روم میں نوبل امن انعام یافتہ افراد کے عالمی سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا تھا جس کی صدارت میخائل گورباچوف نے کی تھی۔

یہ ایوارڈ ہر سال اس بچے کو دیا جاتا ہے جس نے بچوں کے حقوق کی وکالت، یتیموں، چائلڈ مزدوروں اور کمزور بچوں کی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہو۔ یہ ایوارڈ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز میں قائم بچوں کے حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم کڈز رائٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور صدر مارک ڈولرٹ کا ایک اقدام ہے۔