سپریم کورٹ سے صحافی صدیق کپن کو عبوری ضمانت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
سپریم کورٹ سے صحافی صدیق کپن کو عبوری ضمانت
سپریم کورٹ سے صحافی صدیق کپن کو عبوری ضمانت

 

 سپریم کورٹ نے آج صحافی صدیق کپن کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ نے مسٹر صدیق کپن کو پانچ دن کی یہ عبوری ضمانت صرف کیرالہ میں اپنی بیمار والدہ سے ملنے کے لئے دی ہے- چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ایس اے بوبڈے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یوپی پولیس مسٹر صدیق کپن کو کیرالا میں ان کی والدہ کے گھر لے جائے گی ، گھر کی حفاظت کرے گی اور جب وہ اپنی بیمار ماں سے ملاقات کریں گے تو پولیس وہاں موجود نہیں رہے گی۔

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں صدیق کپن کو میڈیا بشمول سوشل میڈیا , کو انٹرویو دینے سے روک دیا ہے- کورٹ نے حکم دیا کہ مسٹر صدیق کپن رشتہ داروں ، ڈاکٹروں اور کنبے کے قریبی افراد کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔