بین المذاھب کانفرنس: ملک سب سے پہلے ہے - سید نصیر الدین چشتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
    بین المذاھب کانفرنس: 
ملک  سب سے پہلے ہے - سید نصیر الدین چشتی
بین المذاھب کانفرنس: ملک سب سے پہلے ہے - سید نصیر الدین چشتی

 

 

بیکانیر : شہر سے 30 کلومیٹر دور درگاہ سید دادا جمال شاہ رحمتہ اللہ علیہ چشتی سلیمانی جمالی جمسر میں ایک بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے بھارت میں بڑھتے ہوئے نفرت کے ماحول کی شدید مذمت کی۔ تمام مذہبی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ وطن ہندوستان کو آگے لے جانے کے لیے ہم سب کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے مل کر چلنا ہوگا۔

ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ مذہب سے پہلے ملک کے اصول کو اہمیت دینی ہوگی۔ اجمیر درگاہ سے تشریف لائے سید نصیر الدین چشتی صاحب نے زور کیا کہ کوئی بھی مذہبی تنظیم جو ملک میں پی ایف آئی جیسی نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے اور وہ تنظیم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے تو ان پر فوری پابندی لگائی جائے۔

مذہبی رہنما سید عرفان شاہ چشتی کی میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام کی صدارت ہندو مذہبی گرو گھنشیام جی، ستپال جین جی، ستیندر پروہت جی، سکھ برادری سے سردار سریندر سنگھ جی اور سید عبدالوکیل شاہ، وزیر شاہ، اور دیگر نے کی۔

جلے شاہ۔حضرت سید نصیر الدین چشتی صاحب چیئرمین (اے آئی ایس ایس سی) و جانشین سجادہ نشین درگاہ خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ اجمیر جو کہ اجمیر سے تشریف لائے۔

کا جمسر سرپنچ عمران شاہ، بی جے پی لیڈر عثمان غنی خلیفہ، عمران سمیجا، منظور علی، ڈائرکٹر شیر شاہ، نفیسہ نصیر سکریٹری (اے آئی ایس ایس سی) جودھ پور، سید عبدالخدر قادری نیشنل کوآرڈینیٹر (اے آئی ایس ایس سی) تلنگانہ کے ساتھ مختلف معززین نے شرکت کی۔