کسی بھی مذہب کی توہین کے خلاف ہےمسلم پرسنل لاءبورڈ:قاسم رسول

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کسی بھی مذہب کی توہین کے خلاف ہےمسلم پرسنل لاءبورڈ:قاسم رسول
کسی بھی مذہب کی توہین کے خلاف ہےمسلم پرسنل لاءبورڈ:قاسم رسول

 

 

کان پور: مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کنوینر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا زہر معاشرے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مواد کا سیلاب آگیا ہے۔

اس کے باوجود مقامی انتظامیہ یا مرکزی حکومت کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اب ملک میں اسلامو فوبیا اور توہین مذہب کے بڑھتے ہوئے معاملات کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔

پرسنل لاء بورڈ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں توہین رسالت مخالف قانون بنائے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کنوینر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے الہ آباد میں کہا کہ کانپور میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی دو روزہ میٹنگ کے دوران توہین مذہب کے واقعات کو بہت سنجیدگی سے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ ممبران نے اسلام دشمنی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قاسم رسول الیاس کا کہنا ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کسی بھی مذہب یا مذہبی شخص کی توہین کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے توہین رسالت کے خلاف قانون بنانا ضروری ہے۔ 21 نومبر کو کانپور کے جاجماؤ میں منعقدہ ورکنگ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں توہین مذہب اور مذہب مخالف واقعات کے خلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔

بورڈ اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے میں اسلامو فوبیا کا زہر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مواد کا سیلاب آگیا ہے۔

اس کے باوجود مقامی انتظامیہ یا مرکزی حکومت کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ مسلم پرسنل لیبر بورڈ کی میٹنگ میں تریپورہ میں مسلم مخالف تشدد کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور کی گئی اور املاک کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔