آئی این ایس ایراوت نے کارنیکوبارسے مچھلی پکڑنے والی کشتی کو بچایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2021
سمندر میں پھنسی کشتی کو بچانے کا مشن
سمندر میں پھنسی کشتی کو بچانے کا مشن

 

 

  نئی دہلی: آئی این ایس ایراوت کو بتاریخ 30 جولائی 2021ء کو 11بجے شب میں کارنیکوبار، انڈمان ونکوبار جزائر سے مچھلی پکڑنے کے جہاز سالیتھ متھ  سے ایک ایمرجنسی فون ملا۔

یہ جہاز آپریشن سمندر سیتوکے تحت کووڈ-19 سے متعلق راحتی اشیاءکی کامیاب سپلائی کے بعد جکارتہ ، انڈونیشیا سے اپنی واپسی کرتے ہوئے ادھر سے گزر رہا تھا، وہ فوراً مدد مہیا کرنے کےلئے اپنی زیادہ سے زیادہ رفتار سے مچھلی پکڑنے والی کشتی کی طرف بڑھا۔

پورٹ بلیئرکی 20 میٹر لمبی مچھلی پکڑنے والی کشتی کریو ٹیم کے 7 ممبروں کے ساتھ بتاریخ 29 جولائی 2021ء کی صبح سے ہی گیئر باکس میں آئی بڑی خرابی کی وجہ سے ایم ایم بی چینل 16 پر مدد کے لئے اپیل کرتے ہوئے کارنیکوبار سے نکل رہے تھے۔25سمندر میل سے زیادہ رفتار سے بہتی تیز ہوائیں خطے میں سرگرم جنوب مغربی مانسون کی وجہ سے 3.5میٹر تک اٹھتی لہروں اور رُک رُک کر ہونے والی بارش نے تلاش کے کام انتہائی مشکل بنادیا۔سردست آئی این ایس ایراوت آگے کی مدد کےلئے مچھلی پکڑنے والی کشتی کو قریبی بندرگار کی طرف لے جارہا ہے۔

awazurdu