اندور : تہذیب قاضی کی پہل نے دلائی ڈلیوری بوائے’جے‘ کو موٹر سائیکل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-05-2022
اندور : تہذیب قاضی کی پہل نے دلائی ڈلیوری بوائے’جے‘ کو موٹر سائیکل
اندور : تہذیب قاضی کی پہل نے دلائی ڈلیوری بوائے’جے‘ کو موٹر سائیکل

 

 

اندور : انسانی ہمدردی کے جذبے میں، اندور پولیس کے کچھ جوانوں نے ایک آن لائن فوڈ ڈیلیوری فرم کے 22 سالہ ملازم کے لیے موٹرسائیکل خریدی۔ کیونکہ انہوں نے اسے اپنی سائیکل پر لوگوں کے گھروں پر کھانے کے پارسل پہنچانے کے لیے سخت محنت کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

 وجے نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج تہذیب قاضی نے پیر کے روز بتایا کہ رات کی گشت کے دوران، انہوں نے حال ہی میں جے ہلدے کو مدھیہ پردیش میں کھانے کے پارسل کی ترسیل کے لیے تیزی سے سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا تھا وہ پسینہ پسینہ تھے۔

 اس شخص سے بات کرنے کے بعد، پولیس کو معلوم ہوا کہ اس کے خاندان کو مالی مسائل کا سامنا ہے اور اس کے پاس موٹر سائیکل خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

قاضی اور وجئے نگر پولیس اسٹیشن کے کچھ دوسرے اہلکاروں نے پھر ایک آٹوموبائل شو روم میں ابتدائی ادائیگی کے لیے رقم دی اور ہلدے کے لیے ایک موٹرسائیکل خریدی۔

 اہلکار نے بتایا کہ ڈیلیوری مین نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ بقیہ قسطیں خود ادا کرے گا۔ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہلدے نے کہا، "پہلے میں اپنی سائیکل پر چھ سے آٹھ کھانے کے پارسل پہنچاتا تھا، لیکن اب میں رات کو موٹر سائیکل پر گھومتے ہوئے 15-20 کھانے کے پارسل پہنچا رہا ہوں۔