ہند۔پاک مشترکہ اعلامیہ دوسروں کےلئے مثال ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
 اقوام متحدہ کی سراہنا
اقوام متحدہ کی سراہنا

 

 

نیویارک ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیوگوٹیریس نے ہند ۔پاک جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے امید ظاہرکی ہے کہ لائن آف کنٹرول پرجنگ ہند۔پاک کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ہند پاک مشترکہ اعلامیے سے سیکرٹری جنرل یو این کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ دونوں ممالک کی افواج کے مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا سمجھتے ہیں جس کے مطابق دونوں افواج ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے پرعمل کریں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لئے پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔