بھارت –قزاخستان مشترکہ ٹریننگ مشق کا آغاز 30اگست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-08-2021
مشترکہ مشق
مشترکہ مشق

 

 

نئی دہلی:فوجی سفارت کاری کے حصے کے طورپراورقزاخستان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ، بھارت –قزاخستان کے مابین پانچویں مشترکہ ٹریننگ مشق ‘‘قازانڈ-21’’ عائشہ بی بی ، قزاخستان میں 30اگست سے 11ستمبر،2021تک ٹریننگ نوڈ میں منعقد کی جائیگی ۔

یہ مشق دونوں فوجوں کے درمیان مشترکہ ٹریننگ ہے ۔ جس سے بھارت اورقزاخستان دوطرفہ رشتوں کو تقویت ملے گی ۔

بھارتی فوجی دستے کی نمائندگی ایک کنٹینجینٹ کمانڈرکی قیادت میں 90جوانوں پرمشتمل بہارریجمنٹ کی ایک بٹالین کرے گی ۔ قزاخستان فوج کی نمائندگی ایک کمپنی گروپ کرے گا۔

 اس مشق سے بھارت اور قزاخستان کی مسلح فورسیز کو ایک موقع ملے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ شورش پسندی مخالف /پہاڑی ، دیہی پس منظرمیں دہشت گردی مخالف آپریشن کے لئے تربیت حاصل کرسکے ۔

مشترکہ فوجی مشق کے امکانات میں پیشہ ورانہ تبادلے ، سب یونٹ کی سطح پر دہشت گردی مخالف ماحول میں آپریشن کی منصوبہ بندی اوراسے انجام دینا اور شورش پسندی مخالف /دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں اسلحہ ، کامبیٹ شوٹنگ اور تجربوں سے متعلق مہارت کا تبادلہ شامل ہے ۔

یہ مشق 48گھنٹے کی طویل اختتامی مشق کے بعد ختم ہوگی ، جس میں چھپنے کے ایک نیم دیہی علاقے میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کاایک منظرشامل ہوگا ۔

اس فوجی مشق سے باہمی اعتماد ، انٹر-آپریبلٹی کو استحکام حاصل ہوگا اوربھارت –قزاخستان کی مسلح فورسیز کے درمیان بہترین کارروائیوں کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔