انڈیگو فلائٹ: 45 مقامات پر 800 سے زیادہ ٹرالیاں ابھی بھی زیر التوا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-12-2025
انڈیگو فلائٹ: 45 مقامات پر 800  سے زیادہ ٹرالیاں ابھی بھی زیر التوا
انڈیگو فلائٹ: 45 مقامات پر 800 سے زیادہ ٹرالیاں ابھی بھی زیر التوا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
انڈیگو کو گزشتہ دنوں سنگین پرواز ی خلل کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں اور 45 مقامات پر 800 سے زیادہ سامان (بگیج) پھنس کر رہ گیا ہے۔ یہ مسئلے نئے پائلٹ ڈیوٹی قوانین، عملے کی مینجمنٹ کی خرابیوں اور آپریشنل پلاننگ کی کمزوریوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔
انڈیگو نے اعلان کیا ہے کہ منگل شام 7 بجے تک 8,500 پھنسے ہوئے سامان کے ٹکڑے مسافروں تک پہنچا دیے جائیں گے۔ایئرلائن کے مطابق، شام 7 بجے تک انڈیگو مسافروں کو 8,500 بگیج ڈیلیور کر دے گی۔ 94 میں سے 49 مقامات پر سامان کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔
ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ سیکڑوں بگیج اب بھی ڈیلیوری کے انتظار میں ہیں، اور بتایا کہ تقریباً 800 سامان کے ٹکڑے اب بھی 45 مقامات پر زیرِ التواء ہیں۔ آج صبح جاری کردہ ایک تازہ بیان میں ایئرلائن کے سی ای او پیٹر البرز نے ہزاروں متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلائن نے "آپ کو مایوس کیا" کیونکہ کمپنی کو بڑے آپریشنل بحران کا سامنا رہا۔
بیان میں سی ای او نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری ایئرلائن انڈیگو دوبارہ اپنے ٹریک پر آ گئی ہے اور ہمارے آپریشنز اب مستحکم ہیں۔ ہم ایک بڑے آپریشنل بحران کے دوران آپ کو مایوس کر بیٹھے، اور اس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ ہوائی سفر کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ لوگوں، جذبات اور خواہشات کو جوڑتا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ آپ مختلف وجوہات کے لیے سفر کر رہے ہوتے ہیں۔
متاثرہ مسافروں کے لیے کمپنی کے عزم کو دہراتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ ہزاروں لوگ سفر نہ کر سکے، اور ہم اس کے لیے دل سے معافی چاہتے ہیں۔ اگرچہ ہم منسوخ شدہ پروازوں کو واپس نہیں لا سکتے، لیکن میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پوری انڈیگو ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ سب سے پہلے، آپ کے لیے—ہمارے معزز صارفین کے لیے۔ ہماری پہلی ترجیح یہ تھی کہ تمام پھنسے ہوئے اور تاخیر کے شکار مسافروں کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل یا گھر پہنچایا جائے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جے سی اے ) نے انڈیگو کو ہدایت دی کہ وہ تمام سیکٹروں میں اپنی پروازوں میں 5 فیصد کمی کرے، کیونکہ ایئرلائن اپنی سردیوں کی پروازوں کا شیڈول مؤثر انداز میں نہیں چلا سکی اور منسوخیوں کا بڑا بیک لاگ جمع ہو گیا۔ ایئرلائن کو 10 دسمبر 2025 شام 5 بجے تک نیا ترمیم شدہ شیڈول جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی جی سی اے کی باضابطہ نوٹس کے مطابق، انڈیگو کو نومبر 2025 کے لیے مجموعی طور پر 64,346 پروازوں کی منظوری دی گئی تھی، جس میں ہفتہ وار 15,014 روانگیاں شامل تھیں۔ مگر آپریشنل اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ انڈیگو نے صرف 59,438 پروازیں آپریٹ کیں اور اس دوران 951 منسوخیاں ہوئیں۔