آج یوکرین سے واپس آئیں گے256 ہندوستانی طلباء

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-02-2022
آج یوکرین سے واپس آئیں گے256 ہندوستانی طلباء
آج یوکرین سے واپس آئیں گے256 ہندوستانی طلباء

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

آج یوکرین سے 256 ہندوستانی طلبا واپس آئیں گے۔ روس نے یوکرین کے دو صوبوں کو آزاد ملک قرار دے دیا ہے۔ ہندوستان نے روس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے کہا کہ یوکرین اور اس کے سرحدی علاقوں میں 20,000 سے زیادہ ہندوستانی مقیم ہیں جن میں طلباء بھی شامل ہیں۔

ترومورتی نے کہا کہ ان ہندوستانیوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔ 256 ہندوستانی طلباء آج یوکرین سے ہندوستان آئیں گے۔ دریں اثنا، ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز منگل کی صبح یوکرین کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ 256 ہندوستانی طلباء یوکرین کے خارکیو سے وطن واپس آئیں گے۔ پرواز آج رات 10.15 بجے وطن واپس آئے گی۔

 ایئر انڈیا کی پرواز ڈریم لائنر B-787 کو یوکرین بھیجا گیا ہےاوراس میں 200 مسافروں کی گنجائش ہے۔

ہندوستان نے پہلے ہی وہاں سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کر رکھا تھا۔ 22 فروری2022 کے علاوہ یہ پروازیں 24 اور 26 فروری کو چلائی جائیں گی۔ ہندوستان دونوں فریقوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتا ہے۔

روس-یوکرین کشیدگی پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کا موقف ٹی ایس ترمورتی نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان سرحد پر کشیدگی گہری تشویش کا باعث ہے۔ اس علاقے میں روس کے اقدام سے امن اور سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔ ہم دونوں فریقوں سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ مسئلہ صرف اور صرف سفارتی بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جو بھی اقدامات کیے گئے ہیں، ہمیں ان کے لیے بھی کچھ وقت دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو بین الاقوامی سلامتی اورامن کو برقراررکھنا چاہیے۔ اس کشیدگی کو جلد از جلد حل کیا جانا چاہیے، جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہے۔