دہلی ایئرپورٹ پر 45 پستول کے ساتھ جوڑا گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-07-2022
دہلی ایئرپورٹ پر 45 پستول کے ساتھ جوڑا گرفتار
دہلی ایئرپورٹ پر 45 پستول کے ساتھ جوڑا گرفتار

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

بدھ کے روز نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے 45 پستول لے جانے والے جوڑے کو گرفتارکیا ہے۔

اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے کہ بندوقیں اصلی ہیں یا نہیں۔ انسداد دہشت گردی یونٹ نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کی جانب سے کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ این ایس جی نے اپنی رپورٹ میں کہا  ہے کہ بندوقیں 'مکمل طور پر اصلی' لگ رہی ہیں۔

تاہم ایک ابتدائی رپورٹ میں این ایس جی نے تصدیق کی ہے کہ بندوقیں مکمل طور پر کام کر رہی ہیں۔ گرفتار کیے گئے دو افراد کی شناخت جگجیت سنگھ اور جسوندر کور کے طور پر ہوئی ہے جو میاں بیوی ہیں۔

یہ جوڑا 10 جولائی کو ویتنام کے ہوچی منہ شہر سے ہندوستان واپس آیا تھا اور انہیں نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ جگجیت سنگھ کو دو ٹرالی بیگز میں پستول کے ساتھ پکڑا گیا، جواسے اس کے بھائی منجیت سنگھ نے دیا تھا۔

مبینہ طور پر منجیت سنگھ نے پیرس، فرانس سے ملک میں آنے کے بعد ویتنام میں جگجیت سنگھ کو بیگ دیے۔ کسٹم حکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تھیلے حوالے کرنے کے بعد منجیت سنگھ ایئرپورٹ سے باہر نکل گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق خاتون مسافر نے اپنے شوہر کی ٹرالی بیگ کے ٹیگز کو ہٹانے اور تلف کرنے میں مدد کی جس میں بندوق موجود تھی۔

 مزید برآں، مسافر (مرد مسافر) کے ذریعہ لے جانے والے ان دو ٹرالی بیگوں کی جانچ کے نتیجے میں مختلف برانڈ کی بندوقوں کے 45 ٹکڑے برآمد ہوئے جن کی قیمت 22.5 لاکھ روپے ہے۔

دونوں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل ترکی سے 25 پستول ہندوستان لائے تھے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔