گلمرگ میں نصب کیا جائے گا سو فٹ لمبا ترنگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
ترنگا
ترنگا

 

 

جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں انڈین آرمی کی جانب سے سو فٹ اونچا قومی پرچم نصب کیا جائے گا۔

گلمرگ میں تعینات انڈین آرمی کی جانب سے سو فٹ اونچا جھنڈا لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ دو برس قبل دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد انڈین آرمی کی پندرہ گڈوال رائفلز کی جانب سے یہ کام کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جولائی کے مہینے میں قومی پرچم کا کام مکمل ہوجائے گا اور اسی مہینے میں اس کا افتتاح بھی کیا جائےگا۔

رواں سال کے اپریل کے مہینے میں قومی پرچم کو نصب کرنے کے لیے کام شروع کیا  گیا  تھا۔

کہا جارہا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ کسی جگہ پر سو فٹ لمبا قومی پرچم نصب کیا جارہا ہے۔