ہندوستان کرے گا آسیان وزرائے خارجہ کی خصوصی میٹنگ کی میزبانی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-06-2022
ہندوستان کرے گا آسیان وزرائے خارجہ کی خصوصی میٹنگ کی میزبانی
ہندوستان کرے گا آسیان وزرائے خارجہ کی خصوصی میٹنگ کی میزبانی

 

 

نئی دہلی:ہندوستان 16-17 جون کو دارالحکومت میں آسیان-ہندوستان وزرائے خارجہ سطح کی میٹنگ منعقد کرنے جا رہا ہے جو ہندوستان-آسیان ڈائیلاگ رابطے کے 30 سال مکمل ہونے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے.

یہاں باقاعدہ بریفنگ میں یہ معلومات دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

 آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ اور آسیان کے سیکرٹری جنرل اس میں شرکت کریں گے۔

سال 2022 کو ہندوستان-آسیان دوستی سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
مسٹر باگچی نے کہا کہ میٹنگ میں ہند بحرالکاہل کے علاقے میں ہندوستان اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 حکام کی میٹنگ وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے ایک روز قبل 15 تاریخ کو ہوگی۔ دریں اثنا 16 اور 17 جون کو سفارتی غوروخوض کا سالانہ پروگرام دہلی سمواد بھی منعقد کیا جائے گا۔