ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا: نرملا سیتا رمن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا: نرملا سیتا رمن
ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا: نرملا سیتا رمن

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ ہندوستان روس سے خام تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ ہندوستان کو عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد رعایت پر تیل کی ضرورت ہے۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان سستے روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا کیونکہ قوم کا مفاد سب سے پہلے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی توانائی کی حفاظت کو سب سے پہلے ترجیح دوں گی۔ اگرایندھن رعایت پر دستیاب ہو رہا ہےتو میں اسے کیوں نہ خریدوں؟

سیتارامن نے ممبئی میں انڈیا بزنس لیڈر ایوارڈز(CNBC-TV18 )ایڈیشن2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے روسی تیل خریدنا شروع کر دیا ہے اور کم از کم 3 سے 4 دنوں اس کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔

اس سلسلے میں وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے بھی وضاحت کی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پہلے ہی نئی دہلی کے موقف کا دفاع کیا اور کہا کہ ہندوستان روس سے ایک فیصد بھی کم خام تیل خرید رہا ہے۔ روسی تیل اور گیس کے بڑے خریدار یورپ سے ہیں۔

ڈاکٹر ایس جےشنکر نے کہا کہ جب تیل کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، تو میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی ملک کے لیے یہ فطری ہے کہ وہ مارکیٹ میں جائے اور یہ دیکھے کہ شہریوں کے لیے کہاں سے بہترچیزیں مل جائیں گی۔

ذرائع کےمطابق روس ہندوستان کو اعلیٰ درجے کا تیل 35 ڈالر فی بیرل تک فروخت کرنے کے لیے تیار ہے اور روس چاہتا ہے کہ ہندوستان پہلے معاہدے میں کم از کم 15 ملین بیرل تیل اس سے خریدے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کوایس جے شنکر اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کہا کہ روس ہر وہ چیز ہندوستان کو فراہم کرنے کے لیےتیارہےجوہندوستان خریدنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کے لیے ماسکو ہندوستان اور دوسرے ممالک کے ساتھ قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔