پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-12-2021
پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ
پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو ملک میں بنائے گئے سطح سے سطح پر مار کرنے والے 'پرلے ' میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

 

پرلے کو اڈیشہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے فائر کیا گیا اور اس نے اپنے تمام اہداف کو پورا کیا۔

تجربے کے دوران میزائل کے تمام سسٹمز نے کامیابی سے کام کیا اور بالکل درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔

نئی ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل کو موبائل لانچر سے لانچ کیا جا سکتا ہے اور یہ 150 سے 500 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے میزائل کی تیاری اور جانچ میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔