ہندوستان: ایک کروڑ دس لاکھ 85 ہزارافراد کولگے کووڈ ٹیکے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2021
بڑی مہم ۔بڑی کامیابی
بڑی مہم ۔بڑی کامیابی

 

 

نئی دہلی ۔ملک میں اب تک ایک کروڑ دس لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ -19 سے بچاؤکے ٹیکے لگائے  وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک ایک کروڑ دس لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ -19 سے بچاؤکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں چار لاکھ 32 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ ریکارڈ تعداد میں لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائے جانے کے اعتبار سےہندوستان لگاتار نئے سنگ میل حاصل کر رہا ہے۔ اِسی دوران ملک میں کووڈ -19 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 97 اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں گیارہ ہزار 667 افراد شفایاب ہوئے۔ اِس طرح اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار افراد روبصحت ہو چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 14 ہزار 264 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ملک میں سرِدست لگ بھگ ایک لاکھ 45 ہزار مریض زیر علاج ہیں جو مجموعی طور پر متاثرہ افراد کا محض ایک اعشاریہ تین دو فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 90 اموات کی اطلاع ملی۔ اس طرح اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 302 افراد کی موت ہوچکی ہے۔