خوردہ مہنگائی کی شرح میں ہو رہا ہے مسلسل اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-05-2022
 خوردہ مہنگائی کی شرح میں ہو رہا ہے مسلسل اضافہ
خوردہ مہنگائی کی شرح میں ہو رہا ہے مسلسل اضافہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 ملک میں خوردہ مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں خوردہ افراط زر کی شرح 6.95 فیصد تھی جو اپریل میں بڑھ کر 7.79 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

خوردہ مہنگائی میں اس اضافے کی بنیادی وجہ ایندھن اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سمجھا جاتا ہے۔

صارفین کی قیمت پر مبنی افراط زر کا اعداد و شمار مسلسل چوتھے مہینے ریزرو بینک کی برداشت کی اوپری حد سے کافی اوپر رہا۔

اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے ریزرو بینک کو خوردہ افراط زر کی شرح کو دو فیصد سے چھ فیصد کے درمیان رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، اشیائے خوردونوش کی مہنگائی، جو کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی ٹوکری کا تقریباً نصف ہے، اپریل میں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔