ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.3 فیصد پر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-11-2022
ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.3 فیصد پر
ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.3 فیصد پر

 

 

نئی دہلی

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو رواں مالی سال کی ستمبر سہ ماہی میں 6.3 فیصد رہ گئی ہے جو جون کی سہ ماہی میں ریکارڈ کی گئی 13.5 فیصد نمو تھی۔

جولائی تا ستمبر کی مدت میں جی ڈی پی کی نمو میں زبردست گراوٹ بنیادی طور پر سازگار بنیاد اثر کے اعتدال کی وجہ سے تھی۔

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق2021-22 کی ستمبر سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے بلیٹن نے پیش گوئی کی تھی کہ رواں مالی سال کی ستمبر سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.1 سے 6.3 فیصد رہے گی۔