چینی فوجیوں کی ہر نقل و حرکت پرملک کی کڑی نظر: جنرل نروانے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-10-2021
چینی فوجیوں کی ہر نقل و حرکت پرملک کی کڑی نظر: جنرل نروانے
چینی فوجیوں کی ہر نقل و حرکت پرملک کی کڑی نظر: جنرل نروانے

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

جنرل نروانے  نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج چینی فوجیوں کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کو اس کی فوجی کارروائی کی بنیاد پر ہی جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل نروانے نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ چینی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اگر وہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر رہے تو ہم بھی وہاں کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔ نروانے نے ہفتے کے روز کہا کہ مشرقی لداخ کے علاقے میں چین کی فوجی تعمیر اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کو برقرار رکھنے کے لیے نئے انفراسٹرکچر کی ترقی تشویشناک ہے اورہندوستان چینی پی ایل اے فوجیوں کی تمام نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ وہاں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ وہاں چین کی طرف سے انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ لوگ وہیں رہیں گے۔ اگر وہ لوگ وہاں رہیں گے تو ہم بھی وہاں کھڑے ہوں گے۔

ایل اے سی پر لداخ میں ہندوستان کے ساتھ چین کی جانب سے حالیہ محاذ آرائی سے متعلق سوال کے جواب میں۔

آرمی چیف نے کہا کہ وزارت خارجہ نے شمالی سرحد پر جو کچھ ہوا ہےاس کے بارے میں سب کچھ واضح کر دیا ہے۔ چین کے ساتھ تصادم کی بنیادی وجہ چین کی طرف سے بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام اور پہلے سے طے شدہ پروٹوکول کی عدم تعمیل تھی۔

ہندوستان اور چین کی فوجیں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ کئی علاقوں میں تقریباً17 ماہ سے تعطل کا شکار ہیں ، حالانکہ اس سال دونوں فریق کئی بار بات چیت کر چکے ہیں۔

اروناچل پردیش کے تاوانگ سیکٹر میں یانگسی کے قریب گزشتہ ہفتے ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد میں طے شدہ پروٹوکول کے مطابق دونوں فریقوں کے مقامی کمانڈروں کے درمیان بات چیت کے بعد اسے حل کیا گیا۔

ذرائع نے یہ معلومات جمعہ کو دی۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک چینی گشتی پارٹی نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ہندوستان نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجیوں کو واپس بھیج دیا۔