ہندوستان روس سے خریدے گا سستا تیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ہندوستان روس سے خریدے گا سستا تیل
ہندوستان روس سے خریدے گا سستا تیل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا اثر ہندوستان پر بھی پڑا ہے۔ آئندہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ایسے میں امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہے روس نے ہندوستان کو کم قیمت پر خام تیل دینے کی پیشکش کی ہے۔  

ایسا مانا جا رہا ہے کہ روس سے سستا خام تیل آنے سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی۔ اس کے ساتھ معیشت کو ریلیف کی بوسٹر خوراک بھی ملے گی۔

خیال رہے کہ اوپیک خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ہے۔ یہ دنیا بھر میں فروخت ہونے والے خام تیل کا 60 فیصد پیدا کرتا ہے۔ روس اوپیک ممالک کا رکن نہیں ہے لیکن 2017 سے وہ اوپیک کے ساتھ مل کر تیل کی پیداوار کی حد مقرر کرنے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ خام تیل کی قیمتوں میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہ ہو۔

اگر دیکھا جائے تو دنیا کے خام تیل کا 12فیصد روس، 12فیصد سعودی عرب اور 16-18فیصد امریکہ میں پیدا ہوتا ہے۔ 

جب کہ ہندوستان اپنی ضرورت کا 85 فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے۔ اس میں سے 60 فیصد خلیجی ممالک سے لیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان خام تیل کی درآمد کے لیے سعودی عرب اور امریکہ پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ہندوستان عراق، ایران، عمان، کویت اور روس سے بھی تیل لیتا ہے اور کچھ سپاٹ مارکیٹ یعنی اوپن مارکیٹ سے بھی خریدتا ہے۔  وہیں ہندوستان اس وقت روس سے صرف 2 فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے۔