ہندوستان: اقوام متحدہ میں سماجی اور اقتصادی کونسل کا ممبر منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2021
ہندوستان کےلئے اعزاز
ہندوستان کےلئے اعزاز

 

 

 اقوام متحدہ: ہندوستان کوسال 2022-2024 کے لئے اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کا رکن منتخبکیا گیا ہے۔

دراصل 54 رکنی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس اوسی) اقوام متحدہ کے نظام کے مرکز میں ہے۔ پیر کے روز ہونے والے انتخابات میں ہندوستان کا انتخاب افغانستان ، قازقستان اور عمان کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسیفک ممالک کے زمرے میں کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر ٹی ایس تریمورتی نے تمام ممبروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا انتخاب کرنے اور اعتماد ظاہر کرنے پر آپ سب کا شکریہ۔ تریمورتی نے ٹویٹ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک کو ای سی او ایس او سی کے لئے ہندوستان میں اعتماد کے ووٹ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز 18 ممالک ای سی اوایس او سی کے لئے منتخب ہوئے تھے ، جو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور فنڈکے اقتصادی اور سماجی کاموں کے لئے کوآرڈینیشن کا کام کرنے والی ایجنسی ہے۔ جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر نے اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ افریقی ریاستوں میں ایسواٹنی ، تنزانیہ ، تیونس ، ماریشیس کا انتخاب کیا گیا ہے۔