ہندوستان کووڈ ٹیکہ لگانے والا سب سے تیز رفتار ملک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
ستر لاکھ افراد کو لگایا گیا ویکسین
ستر لاکھ افراد کو لگایا گیا ویکسین

 

نئی دہلی۔ ہندوستان محض 26 دن میں 70 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ19- سے بچاﺅ کا ٹیکہ لگانے والا سب سے تیز رفتار ملک بن گیا ہے۔ برطانیہ میں یہ کام 48 دن اور امریکہ میں 27 دن میں ہوا۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک ملک میں 70 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کووڈ19- سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں چار لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس دوران ملک میں کووڈ19- سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97 اعشاریہ دو چھ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں گیارہ ہزار سے زیادہ لوگ شفایاب ہوئے ہیں۔