ہندوستان منا رہا ہے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2021
مودی کی راج گھاٹ پرحاضری
مودی کی راج گھاٹ پرحاضری

 

 

مہاتما گاندھی کی جینتی کے خاص موقع پر آج راج گھاٹ پر گاندھی سمادھی پر تمام مذاہب کی طرف سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گاندھی جیتنی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی اور ان سے ہندوستان کو مہاتما گاندھی کے خوابوں کا ملک بنانے کا عہد کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا، گاندھی جینتی سبھی ہندوستانیوں کے لئے خاص دن ہے۔ یہ موقع ہم سبھی کے لئے گاندھی جی کے جدوجہد اور قربانی کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ یہ موقع ہمیں ہمارے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

 نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے گاندھی جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

مہاتما گاندھی نےدنیا کو ناانصافی کے خلاف لڑائی کا ایک نیا راستہ دکھایا جو کہ سچائی اور عدم تشدد کا راستہ تھا اور انہوں نے نوع انسانی پر ہمیشہ قائم رہنے والی چھاپ چھوڑی۔ انہوں نے بھارت کو سامراجی حکومت سے آزاد کرانے کے لئے اپنی کوششوں کو سچائی (ستیہ گرہ) اور عدم تشدد (آہنسہ) کے اقدار پر قائم کیا۔ وہ 21 ویں صدی میں بھی دبے کچلے عوام کے حامی اور نمائندے بنے ہوئے تھے۔ ---- وزیر اعظم نریندر مودی نے اس خاص موقع پر کہا، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین۔ پوجیا باپو کی زندگی اور نظریات ملک کی ہر نسل کو فرض کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔