ہندوستان نے او آئی سی کو دکھایا آئینہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-09-2021
او آئی سی کو ہندوستان کی لتاڑ
او آئی سی کو ہندوستان کی لتاڑ

 

 

جنیوا: ہندوستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC) پر تنقید کی ہے۔

کشمیر کے حوالے سےہندوستان نے کہا ہے کہ او آئی سی کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہندوستان نے مزید کہا ہے کہ او آئی سی نے خود کو پاکستان کے ہاتھوں یرغمال بنادیاہے۔

جنیوا میں ہندوستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سکریٹری پون نے کونسل میں ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔

کشمیر پر پاکستان اور آئی او سی کی جانب سے مسلسل مضحکہ خیز بیانات دینے کے بعد ہندوستان نے تنقید کی ہے۔

ہندوستان نے کہا ہے کہ کونسل کو معلوم ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہندوستان کی سرزمین پر قابض ہے۔ پاکستان اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکا ہے۔

ہندو ، سکھ اور عیسائی اور احمدیوں جیسی برادری کے بارے میں پاکستان کا رویہ دنیا سے پوشیدہ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ صحافیوں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔

یو این ایچ آر سی کی 48 ویں میٹنگ میں ہندوستان نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو کھلے عام دہشت گردوں کی حمایت کرنے ، ان کی تربیت ، پیسے کی مدد کرنے کے طور پر جانتی ہے۔ پاکستان کونسل کے فورم کو ہندوستان کے خلاف جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور ہندوستان کو پاکستان جیسے ناکام ممالک سے کسی سبق کی ضرورت نہیں جو دنیا میں دہشت گردی کا مرکز ہے۔