ہندوستان نے کی لنکا میں فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2022
  ہندوستان نے کی  لنکا میں فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید
ہندوستان نے کی لنکا میں فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید

 


 کولمبو : سری لنکا میں جاری سیاسی بحران جاری ہے ،کس کروٹ  بیٹھے گا اونٹ ابھی تک کچھ اندازہ نہیں لگ  سکا ہے۔ جبکہ اس بحران کو ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔ حکومت مخالف مظاہرین تاحال صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہوں میں موجود ہیں۔ میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ابھی تک صدر گوٹابیا راج پکشے اور وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے متبادل پر اتفاق نہیں کیا۔ اس دوران  جبکہ کولمبو میں بھارتی ہائی کمیشن نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ہندوستان اپنی فوج سری لنکا بھیج رہا ہے۔

کولمبو میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم سوشل میڈیا پر ہندوستان کی جانب سے سری لنکا میں اپنی فوج بھیجنے کے بارے میں قیاس آرائیوں کی واضح طور پر تردید کرتے ہیں۔ یہ رپورٹیں اور اس طرح کے خیالات بھی ہندوستانی حکومت کے مؤقف کے مطابق نہیں۔

سری لنکا کا واحد قریبی پڑوسی ملک ہندوستان بحران کے دوران غیر ملکی امداد کا بنیادی ذریعہ رہا ہے جس نے اس جزیرہ نما ملک کو 3.8 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہاکہ ’جنوبی ایشیا کے لیے ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں سری لنکا ایک ’مرکزی حیثیت‘ رکھتا ہے۔ ہم سری لنکا میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

سری لنکا کی قومی امن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جہان پریرا نے کہا ہے کہ ہندوستان کو سری لنکا کی معاشی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ عوام کے جمہوری حقوق کا احترام کیا جائے جس میں ناکام حکومت کے خلاف احتجاج کا حق بھی شامل ہے۔