ہند-بنگلہ دیش بس سروس دو سال بعد دوبارہ شروع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 ہند-بنگلہ دیش بس سروس دو سال بعد دوبارہ شروع
ہند-بنگلہ دیش بس سروس دو سال بعد دوبارہ شروع

 

 

کولکاتہ:ہند-بنگلہ دیش بس سروس دو سال بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ بس کو ڈھاکہ سے کولکاتا کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اس سے قبل 29 مئی2022 کو دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین سروس بھی شروع کی گئی تھی۔

بس کو ڈھاکہ سے کولکتہ کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ ان دونوں ممالک کے درمیان بس خدمات اکھاڑا سے اگرتلہ اور بیناپول سے ہری داس پور کے درمیان چلیں گی۔ 

 کولکتہ کے درمیان چلنے والی میتری ایکسپریس اور کولکاتا-کھلنا کے درمیان بندھن ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اسے شروع ہوئے دو ہفتے بھی نہیں گزرے تھے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بس سروس بحال ہوئی۔اس کے ساتھ ہی یکم جون کو ہندوستان میں نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن اور ڈھاکہ کے درمیان چلنے والی متھالی ایکسپریس کے نام سے ایک نئی دو ہفتہ وار ٹرین کو بھی دونوں ممالک کے وزرائے ریلوے نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بس خدمات کے آغاز سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے درمیان عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اب ضروری منظوری ملنے کے بعد جلد ہی ہندوستان میں ڈاکی اور بنگلہ دیش میں تمابیل کے درمیان بس سروس بھی شروع ہو جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا سے پہلے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹریفک کے پانچ راستے تھے۔ یہ روٹس دوبارہ فعال ہوں گے۔ ڈھاکہ-سلہٹ-شیلانگ-گوہاٹی-ڈھاکا سڑک بھی مقررہ وقت کے اندر کھول دی جائے گی۔