ہند-بنگلہ آبی وسائل کے سبھی معاملوں پر تعاون پرمتفق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2021
ہند۔ بنگلہ دیش میٹنگ کا منظر
ہند۔ بنگلہ دیش میٹنگ کا منظر

 

 

ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آبی وسائل کے سبھی معاملوں پر تعاون کو وسعت دینے سے اتفاق کیا ہے۔ ان میں دریاؤں کے پانی کی تقسیم کیلئے طریقہ کار ، آلودگی دور کرنا، دریاؤں کے ساحل کی حفاظت، سیلاب کی روک تھام اور بندوبست وغیرہ شامل ہیں ۔

مشترکہ دریاؤں کے کمیشن کے فریم ورک کے تحت بھارت-بنگلہ دیش آبی وسائل کی سکریٹری سطح کی میٹنگ کل نئی دلی میں ہوئی۔ وفد کی قیادت آبی وسائل ، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کو بہتر بنانے کے محکمے کے سکریٹری نے کی جبکہ بنگلہ دیش کے وفد کی سربراہی آبی وسائل کے سینئر سکریٹری کبیر بن انور نے کی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 54 مشترک دریا ہیں جن کا براہ راست اثر دونوں ملکوں کے لوگوں پر پڑتا ہے۔ دونوں فریقوں نے اس معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اشتراک کو سراہا۔