ہند-آسٹریلیا کے درمیان وزارتی مذاکرات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ہند-آسٹریلیا کے درمیان وزارتی مذاکرات
ہند-آسٹریلیا کے درمیان وزارتی مذاکرات

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے درمیان آج ملاقات ہوئی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب پیٹر ڈٹن اور مریم پین سے ملاقات کی۔

اپنی ملاقات کے دوران  چاروں رہنماؤں نے معاشی مسائل، سائبر سیکیورٹی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز مریم پین آسٹریلیا کے وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے ساتھ ہندوستان پہنچی۔

پیٹرڈٹن کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔

اس کے بعد دونوں آسٹریلوی وزراء وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرین گے۔

خیال رہے کہ دو ممالک کے دو وزراء کی ملاقات کے اس تصور کو 2+2 میٹنگ کہا جاتا ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اپنے شراکت داروں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس قسط میں آسٹریلوی وزیر ہندوستان کے بعد انڈونیشیا ، جنوبی کوریا اور امریکہ کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران ہند بحرالکاہل خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات ہوئے اور انڈو پیسیفک خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی پر تبادلہ خیال۔

اس چار ملکی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریس پین نے کہا تھا کہ انڈو پیسیفک خطے کو محفوظ ، مستحکم اور خوشحال رکھنے کے لیے آسٹریلیا اور ہندوستان کے مشترکہ عزم پر مبنی دونوں ملکوں کی اسٹریٹجک حکمت عملی میں 2+2 شامل ہوں گے۔ یہ دو ملاقاتیں ایک بڑا قدم ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات موجودہ وقت میں بہترین ہیں۔

پین اور جے شنکر کے درمیان ملاقات میں معاشی مسائل ، سائبر سیکورٹی ، موسمیاتی تبدیلی ، ضروری ٹیکنالوجی اور سپلائی چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسی دوران آسٹریلیا کے وزیر دفاع ڈٹن راج ناتھ سنگھ سے دفاعی شعبے میں شراکت کے بارے میں بات کی۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے اس ملاقات ٹویٹ کے ذریعہ مثبت قرار دیا۔