ویکسی نیشن مہم میں ہندوستان سب سے آگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-01-2021
ویکسینیشن مہم
ویکسینیشن مہم

 

چھ دنوں میں دس لاکھ ویکسی نیشن پہلی 10 لاکھ ویکسی نیشن تک پہنچنے میں ہندوستان سب سے تیز تھا۔ ہم نے یہ کام 6 دن کے اندر حاصل کیا ، امریکہ نے 10 دن میں ، اسپین نے 12 دن میں ، اسرائیل نے 14 دن میں ، برطانیہ نے 18 دن میں ، اٹلی کو 19 دن میں ، جرمنی کو 20 دن میں اور متحدہ عرب امارات نے 27 دن میں یہ کام انجام دیا۔اس کا انکشاف مرکزی سیکرٹری صحت راجیش بھوشن نے کیا ۔

مہلک ترین کورونا وائرس ‘کے نئے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زیادہ مریضوں کو اس موذی وبا سے شفایابی ملی ہے، جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چار لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن کے بڑے اضافے کے بعد ملک میں وائرس کے نئے کیسز میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر بڑی کمی آئی ہے اور یہ 13،083 رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 14،808 مریض صحتمند ہوئے ، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چار لاکھ نو ہزار 160 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 1،862 سے گھٹ کر 1،69،824 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 137 مریضوں کی موت سے ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 147 ہوگئی