ہندستان نے سری لنکا کو مدد کی یقین دہانی کرائی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-06-2022
 ہندستان نے سری لنکا کو مدد کی یقین دہانی کرائی
ہندستان نے سری لنکا کو مدد کی یقین دہانی کرائی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

کولمبو،  خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد نے جمعرات کو صدر گوٹابایا راجا پکسے اور وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی اور کہا کہ ہندوستان سری لنکا کو اس کے بدترین معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

مسٹر کواترا کے ساتھ وزارت خزانہ کے سکریٹری اجے سیٹھ، مرکزی حکومت کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر وی اننت ناگیشورن اور وزارت خارجہ کے بحر ہند کے علاقے کے جوائنٹ سکریٹری کارتک پانڈے بھی ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر کواترا نے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاری اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دے کر اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنا کر سری لنکا کو اس کے بدترین معاشی بحران سے تیزی سے نکالنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مسٹر باگچی کے مطابق ہندوستانی وفد نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال اور ہندوستان کی طرف سے مدد کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔

 بات چیت کے دوران ہندوستان نے زور دیتے ہئے کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاری، کنیکٹیوٹی کو فروغ دینے اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ذریعے سری لنکا کی تیز رفتار اقتصادی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان کی نیبر ہڈ فرسٹ پالیسی میں سری لنکا کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 دونوں فریقوں نے ہندوستان سری لنکا تعلقات کی ترقی کے لیے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ وفد نے ایندھن، ادویات، کھاد اور دیگر ضروری اشیاء کی مد میں پہلے سے فراہم کی جانے والی امداد کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہندوستان سری لنکا کی مدد کے لیے پابند عہد ہے.