الیکشن کمیشن کی خود مختاری: سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-09-2022
الیکشن کمیشن کی خود مختاری: سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس
الیکشن کمیشن کی خود مختاری: سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

 

 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کی خود مختاری کے معاملے میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے مرکزی حکومت، وزارت خزانہ، وزارت قانون کو نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت 17 نومبر کو کرے گی۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تینوں کمشنروں کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں یعنی سی ای سی کے حقوق دونوں کو دیئے جائیں۔

اگر ضروری ہو تو کمشنروں کو ہٹانے کے لیے مواخذے کا طریقہ اختیار کیا جائے اور ایک مستقل آزاد سیکرٹریٹ ہونا چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرز اور الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے منصفانہ اور شفاف عمل ہونا چاہیے۔

درخواست میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے لیے آزادانہ عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا میں چیف الیکشن کمشنروں اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے لیے ایک جیسا عمل ہونا چاہیے۔

نیز، ان کے لیے ایک سیکریٹریٹ ہونا چاہیے اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی طرح فنڈز ہونا چاہیے۔ الیکشن کمشنرز کی برطرفی کا عمل بھی چیف الیکشن کمشنر جیسا ہونا چاہیے۔ سی ای سی کو مواخذے کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔