ملک کی آٹھ ریاستوں میں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2022
ملک کی آٹھ ریاستوں میں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ
ملک کی آٹھ ریاستوں میں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ

 

 

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔"

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.99 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 092 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 816 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد ہے۔

یومیہ انفیکشن کی شرح 3.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 2040 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔"

وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 16 ہزار 454 لوگوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب قراردیا گیا ہے۔

اب تک کورونا وائرس سے کل 4 کروڑ 36 لاکھ 9 ہزار 566 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.54 فیصد ہے. ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 81 ہزار 861 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 88. 02 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔