کوروناٹیکہ کاری میں اضافہ، مریضوں کی تعدادگھٹی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کوروناٹیکہ کاری میں اضافہ، مریضوں کی تعدادگھٹی
کوروناٹیکہ کاری میں اضافہ، مریضوں کی تعدادگھٹی

 

 

نئی دہلی: کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک میں اب تک 107.70 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں پانچ لاکھ 65 ہزار 276 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔

آج صبح 7 بجے تک کل 107 کروڑ 70 لاکھ 14 ہزار 116 ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیوالی کے تیوہار کی وجہ سے ٹیکہ کاری کی رفتار سست ہے، البتہ ٹیکہ کاری کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 12729 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 922 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.43 فیصد ہے۔

دریں اثناء 12165 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 37 لاکھ 24 ہزار 959 افراد کووروناسے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 لاکھ 70 ہزار 847 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں اب تک 61 کروڑ 30 لاکھ 17 ہزار 614 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 12 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ فعال معاملات میں مسلسل کمی کاسلسلہ کم ہونے کے ساتھ اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اس درمیان جمعرات کو ملک میں پانچ لاکھ 65 ہزار 276 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک ایک ارب سات کروڑ 70 لاکھ 46 ہزار 116 افراد کو کورونا سےبچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12729 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 33 ہزار 754 ہو گئی ہے۔

اس دوران 12 ہزار 165 مریض صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 959 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 221 بڑھ کر 148922 ہو گئے۔

اسی عرصے میں 221 مریضوں کی موت کے بعد اموات کااعدادوشماربڑھ کرچار لاکھ 59 ہزار 873 ہو گیاہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.43 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.23 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔ کیرالہ فعال معاملات میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

یہاں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 75171 ہے جب کہ 5936 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4887350 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 136 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32734 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملے 54 کم ہو کر 18691 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 140345 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1163 کم ہو کر 6456263 رہ گئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)