ملک کی 11 ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2022
ملک کی 11 ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ
ملک کی 11 ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

 

 

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔"

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.95 ویکسین دی گئی ہیں اور اس عرصے کے دوران کورونا وبا انفیکشن کے 4510 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کا کل اعدادوشمار بڑھ کر44547599 ہو گیا ہے۔

اسی عرصے میں وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 528403 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.33 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز 1163 کم ہونے سے ان کی تعداد 46216 رہ گئی، جبکہ اسی عرصے میں 5640 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 43972980 ہو گئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 339994 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.23 کروڑ ہوچکی ہے۔