اردو یونیورسٹی میں تیسری ٹیکہ اندازی مہم کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-01-2022
اردو یونیورسٹی میں تیسری ٹیکہ اندازی مہم کا افتتاح
اردو یونیورسٹی میں تیسری ٹیکہ اندازی مہم کا افتتاح

 


آواز دی وائس،حیدرآباد

کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کا مقصد یونیورسٹی سے متعلق ہر فرد کو ویکسی نیٹ کرنا ہے۔ اس مرتبہ طلبہ اور ایسے اسٹاف اراکین جنہوں نے کسی وجہ سے پہلے دو کیمپوں میں ٹیکہ کی ایک یا دو خوراک نہیں لی تھی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ کیمپس کو کووڈ سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے اور یہاں کے لوگ اس سے پوری طرح محفوظ ہوسکیں۔

یونیورسٹی کے تمام اراکین مل جل کر کام کر رہے ہیں اور ہماری یونیورسٹی مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ہمیں یہی روش برقرار رکھنی ہوگی۔ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں آج منعقدہ کووڈ 19 کے تیسرے ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

مفت ویکسی نیشن ڈرائیو کا کووڈ پینڈیمک مانیٹرنگ ٹاسک فورس اور ڈین بہبودی ¿ طلبہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر سید عین الحسن نے اپیل کی کہ یونیورسٹی سے وابستہ ہر فرد کی ٹیکہ اندازی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ٹاسک فورس اور ڈی ایس ڈبلیو اور ہیلتھ سنٹر کے عملے کی ستائش کی، جو کیمپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکوں کی فراہمی کے لیے حکومت تلنگانہ اور ضلع رنگا ریڈی کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر نے ٹاسک فورس ذمہ داروں کی پروگرام کے انعقاد پر بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے خاص طورپر پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودی ¿ طلبہ ، ہیلتھ سنٹر کے اراکین ، ڈاکٹر محمد کریم، ACSSEIP اور دیگر کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ جو صحیح راہ پر نہیں چل رہے ہیں وباءکے پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں۔ جبکہ ہم سب مل کر صحیح طریقے سے اس وباءپر قابو پاسکتے ہیں۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے کہا کہ گذشتہ دو مہموں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا تھا۔ اس کے لیے ٹاسک فورس، ڈی ایس ڈبلیو اور ہیلتھ سنٹر کے اراکین قابل مبارکباد ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر اس مہم کو بھی کامیاب بنائیں۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹاسک فورس اور ڈی ایس ڈبلیو کے ذمہ داران پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، جوائنٹ ڈین، ڈاکٹر خواجہ محمد ضیاءالدین، جناب جمیل احمد، محترمہ عصمت جہاں، ڈاکٹر جرار احمد، پروفیسر مشتاق احمد پٹیل، ڈاکٹر وقار النسائ، ڈاکٹر سید صلاح الدین، ڈاکٹر سید حماد ہاشمی، ڈاکٹر کے ریاض، جناب حبیب اللہ اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سری لنگم پلی ڈویژن کے ہیلتھ انسپکٹر جناب پانڈو یادو بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ ٹیکہ اندازی مہم کل 18 جنوری کو بھی جاری رہے گا۔