آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ’’لا جرنل‘‘ کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-12-2021
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ’’لا جرنل‘‘ کا افتتاح۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ’’لا جرنل‘‘ کا افتتاح۔

 

 

 نئی دہلی:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی پہلی میگزین ’جرنل آف لا اینڈ ریلیجیس افیئر‘ کا شام چھ بجے ملٹی پرپس ہال، انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میکس ملیر مارگ نئی دہلی میں ماہر قانون، سابق وزیر، وکیل برائے سپریم کورٹ کپل سبل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس کا بنیادی مقصد ہندوستان میں قانون شریعت کی تفہیم، اعتراضات کے جوابات اور عدالتوں کے فیصلوں کا تجزیاتی مطالعہ ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس میگزین کے ذریعہ وکلاء ، ججز اور ماہرین قانون کو اسلامی قانون کی معنویت اور ہمہ گیریت سے آگاہ کرنا آسان ہوگا۔

بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مجلہ قانون شریعت کی تفہیم اور قانون دانوں کے اعتراضات کو دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا‘‘۔

اس تقریب میں سنجے ہیگڑے (سینیئر وکیل برائے سپریم کورٹ) بطور مہمان خصوصی شریک تھے اور بورڈ کے دیگر معزز ارکان نے بھی شرکت کی۔ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ومعروف ایڈوکیٹ کپل سبل نے کتاب کے تعلق سے کہا کہ اس میگزین کا آغاز تاریخی اقدام ہے، قانون کے دوسرے ادارے یہ پیش قدمی نہیں کر پائے۔واضح رہے کہ یہ مجلہ اردو اور انگلش دو زبانوں میں شائع ہوگا۔