آپ کے تجربے میں بھارت-افغانستان تعلقات کی خوشبو کی ایک مہک ہے: وزیراعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیراعظم  نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی:یکم جولائی،2021۔وزیراعظم  نریندر مودی نے آج ہندوستان میں افغانستان کے سفیر جناب فریدماموندزےکے ایک ٹوئیٹ پر تبصرہ کیا ہے۔سفیر موصوف نے ایک ہندوستانی ڈاکٹر کے وِزٹ کا چلتا پھرتا اکاؤنٹ شائع کیا تھا جنہوں نے ان سے معاوضہ لینے سے اس وقت انکار کردیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے مریض ہندوستان میں افغانستان کے سفیر ہیں، ہندوستانی ڈاکٹر نے کہا کہ وہ اپنے بھائی سے چارج نہیں کریگا۔ یہ ٹوئیٹ ہندی زبان میں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے سفیر کے ذریعے ساجھا کیا گیا یہ واقعہ بھارت – افغانستان تعلقات کی خوشبوکی ایک مہک ہے۔

وزیراعظم نے ان سے راجستھان کے ہری پورا کا بھی دورہ کرنے کیلئے کہا ، جہاں انہیں ایک تبصرے میں مدعوکیا گیاتھااورگجرات کے ہری پورا کا بھی دورہ کرنے کیلئے کہاجس کی اپنی ایک تاریخ ہے۔