بی جے پی راج والی کس ریاست میں اذان بندہے؟راج ٹھاکرے کوسنجے راوت کا جواب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2022
بی جے پی راج والی کس ریاست میں اذان بندہے؟راج ٹھاکرے کوسنجے راوت کا جواب
بی جے پی راج والی کس ریاست میں اذان بندہے؟راج ٹھاکرے کوسنجے راوت کا جواب

 

 

ممبئی: شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے راج ٹھاکرے کے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر کیے گئے ریمارکس پر ردعمل دیا ہے۔

سنجے راوت نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی راج ٹھاکرے کو ادھو ٹھاکرے کے ڈھائی سال کی وزارت اعلیٰ کا وعدہ یاد آرہا ہے۔

راج ٹھاکرے پر حملہ کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ اتنے عرصے بعد ان کی عقل کھلی ہے۔ ہم دونوں دیکھیں گے کہ بی جے پی اور شیوسینا میں کیا ہوا ہے۔

 

ہمیں اس میں کسی تیسرے شخص کی ضرورت نہیں ہے۔ سنجے راوت نے میڈیا کو بتایا کہ شیواجی پارک میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کا پروگرام دیکھ کر لوگوں کو لگا کہ یہ بی جے پی کا پروگرام ہے۔

 

راج ٹھاکرے کی مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی بات پر سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں ملک کا قانون چل رہا ہے۔ وزیر داخلہ ہر کام قانون کے مطابق کریں گے۔

سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ بی جے پی کے زیر اقتدار کس ریاست میں اذان بند ہو گئی ہے یا مساجد سے لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے گئے ہیں؟ یہ مہاراشٹر ہے اور یہاں قانون کی پاسداری کی جاتی ہے.