"من کی بات" میں وزیراعظم نے کیاسوکروڑ ٹیکہ کاری کاذکر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2021
"من کی بات" میں وزیراعظم نے کیاسوکروڑ ٹیکہ کاری کاذکر

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے نیا جوش اور نئی توانائی پیدا ہوئی ہے اور اعتماد پیدا ہوا ہے کہ ملک کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتا ہے۔

اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 82 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کے بعد نئے جوش اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی قوم کی طاقت اور سب کی کوششوں کا منتر ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کا اعداد و شمار بہت بڑا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی لاکھوں چھوٹے، متاثر کن اور قابل فخر تجربات اورکئی مثالیں منسلک ہیں۔

ایک سو کروڑ کووڈ ویکسینیشن کی کامیابی پر وزیر اعظم نے کہا’’میں اپنے ملک اوراپنے ملک کے لوگوں کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہوں۔ میں جانتا تھا کہ ہمارے ہیلتھ ورکرز ہم وطنوں کو ویکسین دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ہمارے ہیلتھ ورکرز نے اپنی انتھک محنت اور عزم سے ایک نئی مثال قائم کی، انہوں نے جدت اورعزم کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا ایک نیا معیار قائم کیا۔

اتراکھنڈ کے باگیشور کی پونم نوتیال کے ساتھ اپنی گفتگو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز نے تمام چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو سیکورٹی کور فراہم کیا ہے۔

مسٹر مودی نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش حکومتوں کی 100 فیصد کووڈ ویکسینیشن کی ستائش کی۔ (ایجنسی ان پٹ)