دہلی: منگول پوری میں چاقو سے حملہ،ایک ہلاک چارزخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
دہلی: منگول پوری میں چاقو سے حملہ،ایک ہلاک چارزخمی
دہلی: منگول پوری میں چاقو سے حملہ،ایک ہلاک چارزخمی

 

 

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے منگول پوری میں جمعہ کی شام بدمعاشوں کے ایک گروپ نے تین بھائیوں پر چاقو سے حملہ کردیا، جس میں ایک کی موت ہوگئی۔

اسی دن اسی گروہ نے دو دیگر افراد پر بھی حملہ کیا۔ پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

پہلے واقعہ میں ایک شخص کو بدمعاشوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار ی پھر چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ جب کہ دوسرے واقعے میں وہ اپنے دشمن کو مارنا چاہتے تھے لیکن جب وہ نہ ملے تو انہوں نے دونوں افراد پر حملہ کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے دشمن سے واقف تھا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں شام تقریباً 4:36 بجے اس واقعہ کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ منگول پوری کے بلاک میں تین افراد کو چاقو مارا گیاہے۔

زخمیوں کی شناخت ارمان، مونٹی عرف معین خان اور فردین کے طور پر ہوئی ہے اور انہیں سنجے گاندھی میموریل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ارمان کو مردہ قرار دیا گیا۔ فردین کو اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

فردین نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوپہر تقریباً 2:15 بجے اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ شاہ رخ نامی نوجوان کی موٹر سائیکل سے اس کی ٹکر ہوئی۔ اس کے بعد ان کا شاہ رخ اور ان کے ساتھی شبیر سے جھگڑا ہوگیا۔

اس نے مزید کہا کہ میرے بھائی مونٹی نے شاہ رخ کے ساتھ پرامن طریقے سے معاملہ طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ مونٹی اپنے کزن ارمان کے ساتھ شاہ رخ سے ملنے گیا جہاں آپس میں شدید جھگڑا ہوا۔ شاہ رخ اور شبیر اپنے ساتھیوں سے چاقو لے کر آئے۔ اور تینوں بھائیوں کو ختم کرنے کو کہا۔

اس کے بعد بدمعاشوں نے چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں وہی بدمعاش اپنے ایک دشمن سے بدلہ لینے کے لیے منگول پوری کے او بلاک گئے، وہاں دو لڑکے انوراگ اور روی پر حملہ کیا۔

انوراگ کو شدید چوٹیں آئیں، جب کہ روی کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ شرپسندوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ شاہ رخ اور دو دیگر ملزمان سیف اور ونیت کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔