گوا میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ مثالی ہے ۔چیف جسٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
 یکساں سول کوڈ پر بڑا بیان
یکساں سول کوڈ پر بڑا بیان

 

 

پانجی: چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے ہفتہ کے روز گوا میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی حلقوں میں اس مسئلے پر تبصرہ کرنے والے 'دانشور' گوا کا دورہ کریں اور اس ضابطہ اخلاق کے تحت انتظامیہ کو ضرور دیکھیں۔

بوبڈے نے کہا ، "گوا میں یکساں سول کوڈ ہے ، جس کا تصور آئین ہند کے دستور سازوں نے کیا تھا۔ اور مجھے اس ضابطہ کے تحت انصاف فراہم کرنے کا خصوصی اعزاز حاصل ہے۔

یہ ضابطہ گوا میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شادی اور جانشینی کے سلسلے میں لاگو ہے۔ " انہوں نے کہا ، "میں نے یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں بہت ساری علمی گفتگو سنی ہے۔ میں ان تمام دانشوروں سے درخواست کروں گا کہ وہ یہاں آئیں اور یہاں انصاف کا انتظام دیکھیں۔