بینک تصویر کی بنیاد پر چیک کلیئر کرنے کا نظام نافذ کریں۔ریزرو بینک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-03-2021
ریزرو بینک آف انڈیا
ریزرو بینک آف انڈیا

 

 

 آر بی آئی ریزرو بینک آف انڈیانے بینکوں سے کہا ہے کہ اِس سال 30 ستمبر تک اپنی تمام شاخوں میں تصویر پر مبنی سی ٹی ایس نافذ کریں۔اِس اقدام کا مقصد چیک کی کلیئرنس میں تیزی لانا اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرناہے۔پچھلے مہینے نے بینکوں کی تمام شاخوں کو تصویر کی بنیاد پر کلیئرنگ کے نظام، میں شامل کر کے پورے ملک میں سی ٹی ایس نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عدالت عالیہ نے کہا ہےکہ سی ٹی ایس کی دستیابی سے فائدہ اٹھانے اور سبھی بینکوں کے صارفین کو یکساں خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے ملک میں سبھی بینکوں کی تمام برانچوں میں سی ٹی ایس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِس کے لئے بینکوںکو اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اُن کی تمام شاخوں میں 30 ستمبر تک تصویر پر مبنی سی ٹی ایس کا نظام نافذ کیا جائے۔ نظام قائم کیا جائے۔