گرمی سے نہیں ملے گی ابھی راحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-05-2022
گرمی سے نہیں ملے گی ابھی راحت
گرمی سے نہیں ملے گی ابھی راحت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

شدید گرمی کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 13 مئی کے بعد راجستھان کے علاوہ ملک میں کہیں بھی گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم 11 سے 13 مئی تک دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے آدھے حصے میں گرمی بڑھے گی، لیکن 14 مئی سے درجہ حرارت مسلسل کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

 درجہ حرارت میں کمی کی یہ حالت 24 مئی تک برقرار رہے گی۔ تاہم، اس کے بعد کچھ دنوں تک درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے، لیکن کیرالہ میں مانسون شروع ہونے کے ساتھ ہی پورے وسطی ہندوستان میں پری مانسون سرگرمیاں اور بارش شروع ہوجائے گی۔

ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس بارانڈمان میں مانسون 12 سے 13 دن پہلے کیرالہ پہنچ جائے گا۔ یہ عام طور پر 9 سے 10 دن پہلے پہنچ جاتا ہے۔ کیرالہ میں مانسون کی آمد کی تاریخ یکم جون ہے۔ اس کے مطابق مانسون 18 مئی تک انڈمان پہنچ جائے گا۔ اس سے گرمی سے بھی راحت ملنا شروع ہو جائے گی۔

تاہم ملک میں مانسون کا آغاز کیرالہ سے مانا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے انڈمان میں مانسون کی جلد آمد کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس کی پوری توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی مئی کے مہینے کی طویل رینج کی پیش گوئی کے مطابق 20 مئی کے بعد کیرالہ میں بارش میں اضافہ ہوگا۔ سائنس دان اسے مانسون کی آمد کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

اس سال گرمی سے راحت کی وجہ ویسٹرن ڈسٹربنس ہے جس کا اثر 13 مئی کی شام سے نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ بلاشبہ 11 مئی سے 13 مئی تک5  ریاستوں میں گرمی کی لہر کا امکان ہے لیکن اپریل جیسی شدید گرمی نہیں ہوگی۔

آئی ایم ڈی کے ماہر موسمیات آر کے جینامنی نے کہا کہ 13 مئی کی شام سے مغربی ڈسٹربنس کے اثر سے پورے شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

مئی کا تیسرا ہفتہ پہلے دو ہفتوں سے کم گرم ہوگا کیونکہ ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس 18 مئی کو اپنا اثر دکھائے گا۔ تیسرے ہفتے کے دوران جنوبی ریاستوں، شمال مشرقی اور شمال کی پہاڑی ریاستوں میں بارش کی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

جس کی وجہ سے شمال مغربی میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بھی کنٹرول میں رہے گا۔ تاہم چوتھے ہفتے میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا جو زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

سمندری طوفان آسانی جب اوڈیشہ کے ساحل پر پہنچے گا تو اس کے اثر سے خلیج بنگال سے نمی آنا شروع ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس 12 مئی تک سرگرم ہو رہا ہے۔

اس کے اثر سے 12 مئی کے بعد گرمی سے راحت ملے گی۔ ایسے میں مدھیہ پردیش سمیت وسطی ہندوستان میں بادل چھائے رہیں گے اور درجہ حرارت گر جائے گا۔