ہم زندہ ہیں تو یہ بی جے پی کا تحفہ ہے: مولانا توقیر رضا کی بہو ندا خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-01-2022
ہم زندہ ہیں تو یہ بی جے پی کا تحفہ ہے: مولانا توقیر رضا کی بہو ندا خان
ہم زندہ ہیں تو یہ بی جے پی کا تحفہ ہے: مولانا توقیر رضا کی بہو ندا خان

 


آواز دی وائس، لکھنو

اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس میں شامل ہونے والے مولانا توقیر رضا کی بہو ندا خان نے وزیراعظم نریندر مودی کی حمایت کی ہے۔مولانا توقیر کی بہو ندا خان نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں خواتین محفوظ ہوئی  ہیں۔ندا نے کہا کہ اگر ہم زندہ ہیں تو یہ بی جے پی  کا تحفہ ہے۔

انہوں نے اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر پر بھی سنگین الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے گھر کے معاملات حل نہیں کر سکتا وہ معاشرے کا کیا کرے گا۔بتا دیں کہ مولانا توقیر نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ بٹلہ ہاؤس میں مارے جانے والوں کو آتنک وادی کا نہیں بلکہ شہید کا درجہ دیا جانا چاہیے۔

ندا نے کہا کہ میں لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر پر بھی سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے گھر کے معاملات حل نہیں کر سکتا وہ معاشرے کا کیا کرے گا۔ میں ان کے گھرگئی تو میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے گھر کے معاملات حل نہیں کر سکتا وہ معاشرے کا کیا کرے گا۔ندا نے کی مودی حکومت کی تعریف، کہا- غنڈہ گردی رک گئی ہے۔ ندا نے کہا کہ آج ہمارے پاس جو کچھ ہے، وہ صرف بی جے پی نے دیا ہے۔

ہم زندہ بیٹھے بھی ہیں تو ان کی وجہ سے۔ ایس پی حکومت میں ہم پر جان لیوا حملے ہوئے۔ فرضی کیس لکھے گئے لیکن یہ سب بی جے پی کی حکومت میں رک گیا۔ غنڈہ گردی مکمل طور پر رک چکی ہے۔