اتراکھنڈ:آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں آئی اے ایس گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
اتراکھنڈ:آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں آئی اے ایس گرفتار
اتراکھنڈ:آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں آئی اے ایس گرفتار

 

 

 دہرادون: اتراکھنڈ کیڈر کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ڈاکٹر رام ولاس یادو کو ویجیلنس افسران نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق اتر پردیش سے اتراکھنڈ کیڈر میں آئے ڈاکٹر یادو پر اپنی آمدنی کے مقابلے میں غیر متناسب اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔

اتر پردیش حکومت نے اتراکھنڈ حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد، اپریل 2022 میں، ان کے خلاف ان کی آمدنی سے غیر متناسب اثاثے جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ویجیلنس نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی رپورٹ حکومت کو بھیجی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق رام ولاس یادو کے پاس آمدنی کے معلوم ذرائع سے 547 فیصد زیادہ اثاثے ہیں۔

مقدمے کی سماعت کے بعد ویجیلنس نے لکھنؤ، غازی پور اور دہرادون میں ان کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا اور وہاں سے اہم دستاویزات برآمد کئے گئے۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر یادو بدھ کو دوپہر ایک بجے ویجیلنس ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں تقریباً دو بجے تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔