یواے ای ہندوستان میں 2 بلین ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-07-2022
یواے ای ہندوستان میں 2 بلین ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری
یواے ای ہندوستان میں 2 بلین ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چار ملکی گروپ آئی ٹو یو ٹو معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان بھر میں 'انٹیگریٹڈ فوڈ پارکس' کے قیام کے لیے  دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس فیصلے کا اعلان گروپ کے رہنماؤں، وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، اسرائیل کے وزیراعظم یائر لاپڈ اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی پہلی ورچوئل میٹنگ کے بعد کیا۔

چارممالک کے نئے گروپ کوآئی ٹو یو ٹو(I2U2)کا نام دیا گیا ہے جس میں'I' کا مطلب انڈیا (ہندوستان) اور اسرائیل اور'U' کا مطلب امریکہ(US) اورUAE ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹو یو ٹو رہنماؤں کی میٹنگ کا موضوع غذائی تحفظ کا بحران اور صاف توانائی تھا۔ انہوں نے پائیدار اور زیادہ متنوع خوراک کی پیداوار اور خوراک کی ترسیل کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہندوستان فوڈ پارک سے متعلق منصوبے کے لیے مناسب زمین فراہم کرے گا۔

آئی ٹو یو ٹو  نے کہا کہ ہندوستان اس منصوبے کے لیے مناسب زمین فراہم کرے گا اور کسانوں کو فوڈ پارک سے جوڑنے کے لیے کام کرے گا۔

 امریکہ اور اسرائیل کے نجی شعبوں کو مدعو کیا جائے گا اور ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ وہ جدید حل بھی پیش کریں گے جو اس منصوبے کی مجموعی پائیداری میں حصہ ڈالیں گے۔

آئی ٹو یو ٹو نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری فصلوں کی زیادہ پیداوار کا باعث بنے گی اور جنوبی ایشیا اور مغربی ایشیا میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹائے گی۔